لاہور :کال سینٹر پر چھاپہ، 2 خواتین سمیت 8 ملزم گرفتار
ملزم برطانوی شہریوں کو ٹیلی کام سروسز کے نام پر دھوکہ دے رہے تھے 28 لیپ ٹاپ ،15 موبائلز سمیت مجموعی طور پر 53 ڈیجیٹل آلات برآمد
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) لاہور زون کی ٹاؤن شپ میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی ،2 خواتین سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ 53 ڈیجیٹل آلات برآمد کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے لاہور کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ٹاؤن شپ کے علاقے بلاک ون، سیکٹر اے ٹو میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ملزم برطانوی شہریوں کو ٹیلی کام سروسز کے نام پر دھوکہ دینے میں مصروف تھے ۔ کارروائی کے دوران طیب طارق، علی رضا، عظیم رحمن، محمد عمر، حسیب آصف ، حسنین رضا اور 2خواتین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس دوران 28 لیپ ٹاپس، 10 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 15 موبائل فونز سمیت مجموعی طور پر 53 ڈیجیٹل آلات قبضے میں لے لئے گئے ۔ابتدائی تفتیش میں طیب طارق اور آمنہ طارق کو کال سینٹر کے مالکان کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments