لاہور:بین الاقوامی موبائل ٹیلی کام فراڈ ،12 ملزم گرفتار

لاہور:بین الاقوامی موبائل ٹیلی کام فراڈ ،12 ملزم گرفتار

13لیپ ٹاپ، 2ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 13موبائل فونز برآمد این سی سی آئی اے کی باٹا پور ،پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) لاہور زون نے بین الاقوامی موبائل ٹیلی کام فراڈ میں ملوث دو غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 مردوں اور 2 خواتین سمیت 12ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 13 لیپ ٹاپس، 2 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 13 موبائل فونز سمیت مجموعی طور پر 28 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ چھاپوں کی سربراہی اور نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر نے خود کی اور وہ ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کے لیے موقع پر بھی موجود تھے ۔این سی سی آئی اے ٹیموں نے مصدقہ اطلاعات اور مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ  حاصل کرنے کے بعد باٹا پور میں قائم ‘‘سلوشن ہب’’ اور پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی، لاہور میں قائم ‘‘ٹاسک ٹیکر’’ نامی کال سینٹرز پر چھاپے مارے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کال سینٹرز کے ذریعے کینیڈا، امریکا اور دیگر ممالک کے شہریوں کو موبائل فون اپ گریڈ، نیٹ ورک پیکجز اور سم آفرز کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ ملزمان معروف ٹیلی کام کمپنیوں راجرز، بیل، ٹیلس اور اے ٹی اینڈ ٹی کے نمائندے ظاہر کرکے شہریوں سے مالی معلومات حاصل کرتے اور غیر قانونی مالی لین دین اور کارڈنگ فراڈ میں ملوث تھے ۔پہلی کارروائی میں ایک خاتون ارسلہ طاہر اور چھ مرد محمد سمیر طاہر، حسین رضوان، عبدالرحمن، عمر خالد، سید علی مرتضیٰ اور صہیب علی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں ایک خاتون عائشہ مزمل اور چار مرد معظم سلطان، زین اشرف، زین اور محمد فیصل کو حراست میں لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...