متعدد وارداتیں :شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاسے محروم

متعدد وارداتیں :شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاسے محروم

برکی میں بابر سے 2لاکھ ، بادامی باغ میں اکبر سے 2لاکھ 60ہزار روپے چھین لئے گئےگلبرگ، غازی آباد، ڈیفنس سے گاڑیاں ،کوٹ لکھپت، اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔برکی میں بابر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں اکبر علی سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں جاوید سے 2لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں سلیم سے 2لاکھ 65 ہزارروپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں جمیل سے 3 لاکھ 66 ہزار اور موبائل فون چھینا گیا۔ گلبرگ، غازی آباد، ڈیفنس سے گاڑیاں، جبکہ کوٹ لکھپت، اسلام پورہ اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...