اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف ختم
اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کا بجلی کے بلوں میں ریلیف حتمی انجام تک نہ پہنچ سکا، اسلام آباد کے صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم ہوگئے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کے لئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کر دیا گیا، اسلام آباد کے صارفین کو ماہ ستمبر میں ریلیف نہیں ملے گا، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بجلی بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئیسکو کو ابھی تک اگست میں دیئے گئے ریلیف کے پیسے بھی نہیں ملے۔