پاکستان ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان 12 ستمبر کو ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء کا 23 واں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، ایس سی او وزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی، وزارتی اجلاس کی تیاری 10 اور 11 ستمبر کو وزارت تجارت نے مکمل کی۔

اجلاس میں ایس سی او ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے، وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایس سی او وزرا خطے میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کریں گے، وزارتی اجلاس کے نتائج پر آئندہ حکومتی سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں بحث ہوگی۔

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا موجودہ چیئر ہے، ایس سی او دنیا کی نصف آبادی اور عالمی جی ڈی پی کا بڑا حصہ ہے، پاکستان علاقائی تجارتی شراکت داری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی، اجلاس کا مقصد خطے میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا ہے، پاکستان ایس سی او ممالک کے لیے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں