پاکستان پٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی: (حمزہ گیلانی) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پٹرولیم نے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دی۔

پی پی ایل نے خط میں کہا کہ کوٹری نارتھ بلاک 1 سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شیئرز ہیں، کوٹری میں ٹکری 1 کنوئیں سے ملنے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی سدرن سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں