پاکستان سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 556 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انٹر بینک میں 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔