سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبارکا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3642 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1113 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 53 ارب 30 کروڑ 83 لاکھ 64 ہزار 479 روپے مالیت کے 38 کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 860 شیئرز کا لین دین ہوا۔