کیویز کی سی ٹیم سے شکست پر سلمان بٹ نے لب کشائی کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی کیویز کی سی ٹیم سے شاہینوں کی شکست پر لب کشائی کر دی۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیویز سے قومی ٹیم کی شکست پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھ رہے تھے کہ پاکستانی ٹیم میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہت بہتر ہیں اور ان کے پاس تجربہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ کیویز کی سی ٹیم کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس میچ میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ پاک کیویز سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں