کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

کراچی: (دنیا نیوز) کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے یہاں آنا، بانی پاکستان کی پیدائش پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ سیریز بہت اچھی گزری، ٹیم نے بہت اچھے سے پرفارم کیا، سب لڑکوں کی محنت ہے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پُرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر چیمپئنز ٹرافی کے لئے آتا تو ہم مہمان نوازی کرتے، اب مقابلہ ہے تو میدان کوئی سا بھی ہو فرق نہیں پڑتا۔

قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ سال اچھا رہا، جس طرح جنوبی افریقہ کو شکست دی وہ تاریخی کامیابی ہے، میں پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں گرین جرسی پہننا میرے لیے اعزاز ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلا ہے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہماری تیاری اچھی ہے، سہ ملکی سیریز بھی ہم نے پاکستان میں کھیلنی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں