سندھ رینجرزاور اے این ایف کی کارروائی، 2 انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق البیلہ سگنل نشتر روڈ پر دوران سنیپ چیکنگ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ، گرفتار ملزمان میں شمس الدین اور عبدالغفور شامل ہیں۔

ترجمان کابتانا ہے کہ ملزمان سے 2کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی ، ملزمان نے منشیات بلوچستان سےمنگوا کر کراچی کےمختلف علاقوں میں سپلائی کرنےکا انکشاف کیاہے ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان پہلے بھی جیل جا چکے ہیں،دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ، ملزمان کو بمعہ منشیات مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں