ڈیرہ مرادجمالی : مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مرادجمالی میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دوبھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مرادجمالی کے دوست ہوٹل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار دوبھائی محمد صابر بگٹی اورمحمد ابراہیم بگٹی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ، مقتولین ڈاکٹر اسحاق بگٹی کے بھائی تھے جن کو چند روز قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں