کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، معلوم نہیں فیصلہ کہاں ہوا لیکن غلط ہوا: شفقت محمود

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا ہے کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، معلوم نہیں فیصلہ کہاں ہوا لیکن غلط ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اندرونی سیاست بہت ہوتی ہے، پارٹی عہدے چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا میں ایک بندے نے 100، 100 اکاؤنٹ بنائے ہوتے ہیں، اندرونی سیاست میں کوئی پسند نہ آئے تو اس کو ٹرول کیا جاتا ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کے بعد نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں