سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو سر جوڑ کربیٹھنا چاہئے، خورشید شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ‎ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ‎ہم نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے معاہدے کئے تو اُن کو بند کروا دیا گیا، ‎چائنہ سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کوئلے سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نظر آرہا ہے دنیا بھی یہی چاہتی ہے پاکستان ترقی نہ کرے، ‎پالیسیوں میں تسلسل کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم سیاسی طور پر ہمیشہ عدم استحکام کا شکار رہے ہیں۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے، معاشی پالیسیاں سیاست سے بالاتر ہو کر اتفاق رائے سے مرتب ہونی چاہئیں۔
 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں