راولپنڈی، اسلام آباد سے گاڑیاں چھیننے والا گروہ پکڑا گیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پولیس نے جڑواں شہروں سے گاڑیاں چھیننے والا گروہ پکڑ لیا، 2 انتہائی مطلوب کار سنیچرز سے کروڑوں روپے مالیت کی 8 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی راول فیصل سلیم نے برآمد ہونے والی گاڑیوں کی چابیاں مالکان کے حوالے کیں، ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی چوری و سنیچنگ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جنید اور علی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چھینتے اور چوری کرتے تھے، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او صادق آباد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئیں، ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک کیا جا رہا ہے، ملزما ن کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں