پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا معاملہ: وزیر اعظم نے کل اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر پٹرولیم نے وزیراعظم کی ہدایت پرکل اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ زیرغور آئے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے پر غور کیا جائے گا۔

چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پٹرولیم قیمتوں کے تعین میں حکومتی مداخلت سوائے بدنامی کے کچھ نہیں، قیمتیں کم ہونے پر بھی عوامی ستائش نہیں ملتی، اجلاس میں قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں