اے این ایف کی کارروائیاں، 168 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کی جانب سے 10 کارروائیوں میں 168 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، پشاور، کراچی اور پسنی میں کی گئیں، کارروائیوں میں 128کلو600گرام، 10.8 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں 3کلو294گرام آئس،150 گرام ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کوبھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔