ڈی پی او نے رکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں سے منت سماجت کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا
قصور: (دنیا نیوز) ڈی پی او نے رکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں سے منت سماجت کی وائرل ویڈیو پر سخت نوٹس لے لیا۔
دونوں پولیس اہلکار حوالات میں بند، تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی پی او نے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ اور انکوائری کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے دوران شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ہرگز قابل قبول نہیں، شہریوں کے ٹیکسز سے تنخواہیں ملتی ہیں، کسی شہری کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار فرائض انجام دیتے وقت شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، غریب اور محنت کش کا خیال رکھیں، خلاف ورزی کی صورت میں مثالی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔