شہر قائد میں ذاتی رنجش پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ بھینس کالونی گلی نمبر 12 پیرانو گوٹھ میں پیش آیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ عبداللطیف کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول کو سینے پر ایک گولی لگی جو وجہ موت بنی، مقتول نے پسند کی شادی کی تھی، مقتول کے سالے نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم دیدار فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔