حیدرآباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکوہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مکی شاہ اور مارکیٹ پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا، ڈاکوؤں نے گرفتاری کے خوف سے بچنے کے لئے پولیس ہر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکوؤں میں ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مارکیٹ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت عارف عرف بھورا اور زخمی ڈاکو کی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے.

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک اور زخمی ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ ان کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ان کوجلد تلاش کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں