حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں نے مداحوں کے دل موہ لئے۔

حال ہی میں حنا الطاف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے میرون ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ کھلی زلفیں اور نازک ادائیں حنا کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں، کانوں میں بھاری جھمکے بھی اداکارہ کے حسن کو دوبالا کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں