Published on:14 November, 2019

سموگ، محکمہ سکول ایجوکیشن کا لاہور کے سکول کل بند رکھنے کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سموگ کے سبب کل (بروز جمعہ) تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا، سرکاریی اعلان کے بعد نجی تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدرات اجلاس میں منعقد ہوا جس میں سموگ کے سبب شہر کے تمام سکول کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق کل لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کے سبب آج ایئر کوالٹی انڈیکس اوسطا 427 پر پہنچ گیا تھا، سب سے زیادہ آلودہ علاقہ اپر مال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ میں 583، شملہ پہاڑی اور اطراف میں 545 اے کیو آئی رہا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں