Published on:16 November, 2019

لاہور میں بارش، سموگ کا زور ٹوٹنے لگا، ائیر کوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ

لاہور: (دنیا نیوز) رات گئے سے صبح تک وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم سے فضائی آلودگی کی شدت میں وقتی کمی تاہم افق پر اب بھی سموگ چھائی ہے، لاہور کا اوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ کیا گیا۔

 واہگہ کے سرحدی علاقے 334 اے کیو آئی کے ساتھ فضائی آلودگی میں سرفہرست، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا اے کیو آئی 262، پنجاب اسمبلی اور چیئرنگ کراس 253، شملہ پہاڑی اور گردونواح کا ائیر کوالٹی انڈیکس 234 ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 206، اقبال ٹاؤن 201، کینال روڈ 200، ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں کا 196، اپر مال 184 اور گلبرگ میں 179 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی سے سرد موسم نے بھی اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا، باغوں کا شہر خنک ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، بادل برسنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب سموگ سے بچاؤ کے لیے شہر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول آج بھی بند رہے، سکولز مالکان نے حکومت سے سموگ کے خاتمے کیلئے مستقل حل ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی نوید سنا دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں