سموگ، دل اور پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ نفسیاتی مسائل میں اضافے کا سبب

صحت

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ دل اور پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیت کے لیے بھی تباہ کن ہے۔ آلودگی میں معمولی اضافہ بھی ڈیمینشیا کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ کورونا، ڈینگی اور سموگ کے باعث نفسیاتی مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے۔

سموگ کا سیزن شروع ہوتے ہی دل اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو تو خاص احتیاط برتنے کی تلقین کی جاتی ہے لیکن شاید بہت کم احباب جانتے
ہوں گے کہ اِسے دماغی صحت کے لیے بھی تباہ کن قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا میں آلودہ ذرات کا ایک مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر اضافہ ڈیمینشیا کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اِس تناظر میں تو لاہور کے شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کہ ملک بھر میں آلودگی کی سب سے زیادہ شرح عمومی طور پر لاہور میں ہی ریکارڈکی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا اور ڈینگی کی وجہ سے بھی نفسیاتی امراض میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں