لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار، لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔
لاہور کے علاقے گلبرگ میں 728، کوٹ لکھپت میں 652، گورومانگٹ روڈ پر 596 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کوٹ لکھپت میں 652، ماڈل ٹاؤن میں 572، ظہور الہی روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 516 تک پہنچ گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں 523 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقوں میں 449 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔