نئی دہلی مسلسل چوتھی بار دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت قرار
نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارتی شہر نئی دہلی مسلسل چوتھی بار دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت قرار دے دیا گیا۔
فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے ادارے آئی کیو ائیر نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ سال کی نسبت آلودگی 15 فیصد بڑھ گئی، دس آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے 6 پاکستان کے 3 اور چین کا 1 شہر شامل ہے۔
پاکستانی شہروں میں فیصل آباد چھٹے نمبر پر، بہاولپور آٹھویں اور پشاور دسویں نمبر پر موجود ہے، آلودگی میں نئی دہلی کے ہم پلہ رہنے والا شہر لاہور کی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے اور اس بار لاہور پندرہویں نمبر پر موجود ہے۔