انسداد سموگ کیس:لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نجی دفاتر ہفتے میں دو دن بند رہیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسداد سموگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر نجی دفاتر ہفتے میں دو دن بند کرانے کے لئے سخت ہدایات جاری کر دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ جو نجی دفاتر کھلے ہوں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیں، پی ڈی ایم اے نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق 7 دسمبر سے 15 جنوری تک ہوگا، اور دفاتر ہر جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے اس دوران مالکان اپنے ورکرز سے گھر سے کام کروا سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں