پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ ن سینئر نائب صدر مریم نواز کا ردعمل میں سامنے آگیا۔

مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  عوام کیلئے بہتری، الحمدللہ، شکریہ ڈار صاحب 

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس میں پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں