پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیساتھ بھاری جرمانوں کی بھی منظوری
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دے دی گئی، نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دی ہے۔
زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے 5 لاکھ تک جرمانہ کیا جائیگا، سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔
سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا، دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کو 4 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا، نگراں کابینہ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کو فیصلوں پرعملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔