سردیوں سے پہلے ہی لاہور کا شدید آلودگی کی لپیٹ میں آنا باعث تشویش ہے: شیری رحمان

لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر شیری رحمان نے لاہور میں سموگ اور ایئر کوالٹی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں سے پہلے ہی لاہور کا شدید آلودگی کی لپیٹ میں آنا باعث تشویش ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہی ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 200 سے تجاوز کر گئی، یہ خطرناک اور مضر صحت حد ہے جس میں ہر شہری اور خاص طور پر حساس طبقات (بیمار، بچے، بوڑھے) زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بارش کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری مستقل نہیں، مجھے ڈر ہے چند دنوں میں آلودگی اور سموگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا، ایک دن شہر بند رکھنے سے بھی اس مسئلے کا تدارک ممکن نہیں ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں