لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کرانے کیلئے پولیس کا کریک ڈاؤن

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کرانے کیلئے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

پولیس نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کرانے کے لیے عابد مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا اور کھلی دکانیں بند کروا دیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر ایک دکاندار کو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے سموگ کی شدت کے باعث لگائے جانے والے سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس

بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے پولیس کی جانب سے زبردستی دکانیں بند کروانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ز کو زبردستی مارکیٹیں بند کروانے سے روک دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں