بلوچستان کابینہ آج حلف اٹھائے گی، گورنر ملک عبدالولی کاکڑ حلف لیں گے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کابینہ آج دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کابینہ سے حلف لیں گے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق صوبائی کابینہ میں 14 وزراء شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 6، 6 ارکان وزارتوں کا حلف اٹھائیں گے، پیپلز پارٹی کے صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، سردار سرفراز ڈومکی حلف اٹھائیں گے جبکہ اسفند یار کاکڑ اور فیصل جمالی بھی متوقع وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سردار عبد الرحمان کھتیران، سلیم کھوسہ اور راحیلہ حمید درانی متوقع وزراء کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ن لیگ کے شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو اور نور محمد دومڑ بھی حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ارکین ضیاء لانگو اور پرنس عمر احمد زئی بھی متوقع صوبائی کابینہ کی فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں