ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں، اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اب آئی سی سی نے میچز کیلئے امریکا میں تین وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز امریکا کے 3 ریاستوں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس میں منعقد کئے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں