محمد علی رندھاوا کا تبادلہ، سیکرٹری سروسز زید بن مقصود کمشنر لاہور ڈویژن تعینات

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو تبدیل کر دیا، سیکرٹری سروسز زید بن مقصود کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری ٹورازم راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری ماحولیات پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

راجہ جہانگیر انور کو سیکرٹری ٹورازم کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا، اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں