لاڑکانہ : مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے لاشاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا بتانا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت شعیب بھٹو کے نام سے ہوئی، ڈاکو شعیب کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو شعیب سنگین نوعیت کے 20 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں