عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں