اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں کھلا رکھیں، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی وافر دستیابی موجود ہے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھنے کی کال برقرار رکھی جس کے تحت جمعتہ المبارک کی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول پمپس بند کر دیئے جائیں گے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کی وفات کے باعث اسلام آباد میں ہڑتال مؤخر کر دی گئی تاہم باقی ملک میں پمپس کی ہڑتال برقرار رہے گی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں