مانسہرہ: لولو سر جھیل کے قریب گاڑی کھائی میں جاگری، دو افراد جاں بحق

مانسہرہ: (دنیا نیوز) لولو سر جھیل کے قریب گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے میں دو افراد جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں لاہور کے رہائشی ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی جبکہ زخمیوں میں ان کے بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ناران منتقل کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں