کلرکہار: موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کلرکہار: (دنیا نیوز) موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب دو گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، اسلام آباد سے ملتان جانے والی مسافر بس آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس میں بس کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا حادثہ ناران کاغان سے واپس لاہور جانے والی کار کو پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو ریسکیو کی ایمبولینسز نے ٹراما سنٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں