خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں