سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کے باعث ابہام اور سوالات نے جنم لیا: شاہی سید

کراچی: (دنیا نیوز) شاہی سید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث ابہام اور سوالات نے جنم لیا۔

اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ اتحاد کونسل اور آزاد امیدواروں کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن کا فیصلہ غیر متعلقہ فریق پی ٹی آئی کے حق میں آنا ملکی آئین وقانون کے لئے سوالیہ نشان ہے، فیصلے میں انصاف کے بجائے سیاسی تقاضوں اور گڈ اور بیڈ جیسی پالیسی کو اہمیت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اس فیصلے سے ملک آئینی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے، آئین کی تشریح عدالت کا اختیار تو ہے مگر اب بات آئینی تشریح سے آگے نکل گئی، آئینی ماہرین تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کریں۔

شاہی سید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے آئینی ادارے پارلیمان کے فیصلے پارلیمان میں ہی ہونے چاہئیں نہ کہ عدالتوں میں، ملکی استحکام کیلئے آئین وقانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کو ریلیف ملا جو مانگا ہی نہیں، یہ فیصلہ آئینی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں