سندھ کے مختلف اضلاع میں حادثات: میاں بیوی سمیت3افراد جاں بحق، 11زخمی

سانگھڑ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے اضلاع کھپرو میں تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر حادثے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی گاؤں وارھیاں سے تھا۔

دوسری جانب سیہون شریف بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ الٹ گیا، حادثے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں زینت، پپی، وکیلاں، لعل خاتون، بختاور، ثمینہ، اسلام، مائرہ، ثمل، زیبل، نعیم پرارو شامل ہیں، تمام زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں