لوئر کوہستان: ٹریفک حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق

لوئر کوہستان: (دنیا نیوز) کار کھائی میں گرنے سے نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ جیجال کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ قاری عبدالمجید سمیت امان اللہ اور حیات محمد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر انکے آبائی گاؤں کی جانب روانہ کردیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں