اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ حملوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بیت لاہیا میں اسرائیلی جنگی طیارے کی بمباری میں 2افراد شہید ہوئے، وسطی غزہ میں گھر پر صیہونی فوج کے حملے میں خاندان کے 4افراد شہید ہوگئے۔

دیر البلاح میں اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت فلسطینی صحافی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے ابتک 130 صحافی اسرائیل بربریت میں کانشانہ بن چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 41 ہزار 615 ہوگئی جبکہ 96 ہزار 359 فلسطینی زخمی ہوچکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں