الجزائر کا فلسطینیوں اور لبنانیوں پر مسلط جنگ ختم کرانے کا مطالبہ

الجزیرہ: (ویب ڈیسک) الجزائر نے فلسطینیوں اور لبنانیوں پر مسلط جنگ ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں اور لبنانی عوام پر نازل ہونے والے جہنم کو ختم کرنے اور اسرائیل کی جارحیت اور مشرق وسطیٰ کے خطے کو مستقل اور نہ ختم ہونے والے چکر میں ڈالنے کی اسرائیل کی خواہش کو روکنے کے لیے فوری آگے بڑھنا چاہئے اور بحران، تنازعات اور جنگوں کو ختم کرانا چاہئے۔

احمد عاطف نے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کے چارٹر کو اہمیت دی جائے اور تمام ملکوں کو اکٹھا کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا آج دنیا ایک انتہائی نازک، حساس اور خطرناک موڑ سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اور لبنانی عوام پر ڈھائے جانے والے جہنم کو ختم کرنے کے لئے جلدی کرے، غاصب اسرائیلی کی مشرق وسطیٰ کے خطے کو مستقل اور نہ ختم ہونے والے بحرانوں، جنگوں اور تنازعات کے چکر میں ڈالنے کی خواہش کے آگے بند باندھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں