سعودیہ اور ترکیہ کا دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی اور اور ترکیہ کے درمیان دفاع تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب اور ترکیہ کی دوطرفہ دفاعی تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس جدہ میں اسسٹنٹ وزیر دفاع انجینئر طلال العتیبی، جمہوریہ ترکی کی ڈیفنس انڈسٹریز ایجنسی کے سربراہ پروفیسر خلوک گرگن اور جمہوریہ ترکیہ کے نائب وزیر دفاع بلال دوردالی کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں دونوں برادر ملکوں کی وزارت دفاع کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اسے مزید ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کی قیادت نے دفاعی اور معیاری صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن اور سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے اہداف کے مطابق دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

معاون وزیر دفاع نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کے ادارے کے سربراہ اور ترکیہ کے نائب وزیر برائے قومی دفاع کی موجودگی میں ترکیہ کی بڑی دفاعی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کی۔

اجلاس میں سعودی ویژن 2030ء کے مطابق ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور دفاعی ترقی کی منتقلی اور اسے مقامی بنانے میں تعاون کے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں