توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، سپیشل جج سنٹرل نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں