سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 335 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 85 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 1 کروڑ 53 لاکھ 24 ہزار 848 روپے مالیت کے 15 کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار 963 شیئرز کا لین دین ہوا۔