پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک کے اضافہ ہو سکتا ہے۔
گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہو گا اور وزارت پٹرولیم وزارت خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے یکم دسمبر سے اگلے 15 دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔