لاہور :ایف آئی اے سائبرکرائمز زون کی کارروائی ، عظمیٰ بخاری کیس کا اہم کردار گرفتار

لاہور: (دنیانیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز زون نے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاریٰ کیس کا اہم کردار گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم علی حسن طور سیالکوٹ ائیرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے سائبر کرائمز سرکل لاہور کو اطلاع دی جس کے بعد سائبر کرائمز سرکل کی ٹیم لاہور سے سیالکوٹ کیلئے روانہ کی گئی۔

علی حسن طور صوبائی وزیر اطلاعات کے خلاف فیک ویڈیو بنانے میں ملوث ہے ، ملزم کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا ، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 110/24 2-8-2024 درج ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں